۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کراچی؛ عزاخانہ قتیل العبرات کی جانب سے تقریری و نقاشی مقابلہ

حوزہ/ پروگرام میں محترمہ ذریت فاطمہ کو  "مادر تقدس" کا خطاب دیتے ہوئے شیلڈ پیش کی گئی۔ اور تقریری و نقاشی کے مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو تحائف اور سرٹیفکیٹ دئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا س کے موقع پر عزاخانہ قتیل العبرات کی طرف سے تقریری و نقاشی مقابلہ امام بارگاہ خیرالعمل میں منعقد کیا گیا۔

کراچی؛ عزاخانہ قتیل العبرات کی جانب سے تقریری و نقاشی مقابلہ

پروگرام میں بچوں کو ماں کے رتبے و مقام کو اجاگر کرتے ہوئے تمام ماووں کو اسٹیج کے اوپر جگہ دی گئی اور انہیں پھولوں کے گجرے پیش کئے گئے محترمہ حوریہ جعفری ، سکینہ جعفری نے بچوں سے کارڈز بنوائے اور والینٹرز معارفہ اور کائنات نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔

کراچی؛ عزاخانہ قتیل العبرات کی جانب سے تقریری و نقاشی مقابلہ

پروگرام میں محترمہ ذریت فاطمہ کو "مادر تقدس" کا خطاب دیتے ہوئے شیلڈ پیش کی گئی۔ اور تقریری و نقاشی کے مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو تحائف اور سرٹیفکیٹ دئے گئے۔

کراچی؛ عزاخانہ قتیل العبرات کی جانب سے تقریری و نقاشی مقابلہ

پروگرام کے آخر میں تبرک پیش کیا گیا۔ فوٹو گرافی کے فرائض محترمہ ارمیا جعفری نے انجام دئے۔ اس پروگرام میں عزاخانہ قتیل العبرات کی چئیر پرسن سیدہ نصرت نقوی نے اعلان کیا کہ روز مادر کے حوالے سے اب یہ شیلڈ سال کی بہترین ماں کو دی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .